آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اگست 2019
آرمی چیف نےصدر آزاد کشمیر کو کشمیر کاز اور اس کےعوام کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

آرمی چیف نےصدر آزاد کشمیر کو کشمیر کاز اور اس کےعوام کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت  ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو کشمیر کاز اور اس کےعوام کی بھر پورحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔