ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اگست 2019
سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی کے جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان استرانہ کے نام سے ہو گئی ہے جب کہ دو دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں پر پولیس موبائل  اور فورسز پر حملوں کے 8 مقدمات درج تھے، جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے اجزاء برآمد ہوئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔