پاکستان میں مشکل ترین کام سچ بولنا ہے،انورمقصود

عمیر علی انجم  اتوار 22 ستمبر 2013
میرے سیاسی تھیٹر ڈراموں پر کئی جماعتوں کے رہنمائوں کو اعتراض و تحفظات تھے ۔ فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

میرے سیاسی تھیٹر ڈراموں پر کئی جماعتوں کے رہنمائوں کو اعتراض و تحفظات تھے ۔ فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

کراچی:  پاکستان میں اس وقت سب سے مشکل کام سچ لکھنا اور بولنا ہے میں نے موجودہ صورتحال میں جتنا بھی لکھا سچ لکھا ہے اورمیری کوشش ہے کہ نسل نوکو اصل سچائی سے آگاہ کروں تاکہ انھیں شکوہ نہ رہے کہ ان کے بزرگوں نے انھیں تاریخ سے آگاہ نہیں کیا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز ڈرامہ نگار انورمقصود نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کااصل مستقبل ہمارے نوجوان ہیں میں نے جب سیاسی تھیٹر ڈراموں کاآغازکیا تو مجھے کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے کہ میں اپنے کھیل کو بندکردوں پاکستان پیپلزپارٹی کو ذوالفقارعلی بھٹو

جبکہ دیگر مقامی جماعتوں کو بھی ان کے قائدین کے حوالے سے تحفظات تھے اورمیرے تحریرکیے ہوئے جملوں پر اعتراض تھا سو میں نے انھیں ڈرامہ دیکھنے کی دعوت دی اورانھیں میرا ڈرامہ پسندآیا۔

انور مقصود نے کہا کہ اگلے سال میں ساڑھے 14 اگست پیش کروں گا جس میں نہرو،گاندھی،قائداعظم اورسرسید احمد خان کے کرداروں کو بھی شامل کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔