- جسٹس فائز نے نظرثانی کیس کی کارروائی ٹی وی پر نشر کرنے کی درخواست دائر کردی
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا آپریشن
- پی ایس ایل میچزکے 50 فیصد ٹکٹوں کی فروخت آج رات سے شروع ہوگی
- افغانستان میں چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکے میں 6 اہلکار ہلاک
- بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید
- فرانسیسی مصنف نے سنکیانگ سے متعلق مغربی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے
- سینیٹ الیکشن ریفرنس میں دلائل مکمل، سپریم کورٹ نے رائے محفوظ کرلی
- انتظار کتنا طویل ہوگا؟
- امن خطرے میں؛ طالبان کا امریکا اور افغانستان پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
- نیپرا نے 2 پاور پلانٹ کے شرح منافع میں کمی کردی
- بی جے پی کو اپنے دو رہنماؤں کی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتاری سے دھچکا
- ایسے کوئی شواہد نہیں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، مولانا فضل الرحمان
- تحریک انصاف کے امیدوارسیف اللہ ابڑوسینیٹ الیکشن کے لیئے اہل قرار
- مودی کی سوشل میڈیا پر بھی آزادی اظہار کچلنے کی تیاری
- وفاقی وزرا کی جج کے خلاف پریس کانفرنس؛ وزیراعظم عمران خان سے بیان حلفی طلب
- الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم
- مریم بلاول ملاقات؛ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق
- چین میں غربت کے خاتمے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کےلیے اعزازی تقریب
- امریکا میں گرین کارڈ کے اجرا پرپابندی کا فیصلہ ختم
45 بچیوں سے زیادتی کے مرتکب میاں بیوی سے متعلق مزید انکشافات

شبہ ہے کہ ملزم اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے تاہم اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے (فوٹو: فائل)
راولپنڈی میں 45 بچیوں کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والے شوہر اور اس کی بیوی کے مقدمے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور شبہ ہے کہ ملزمان بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز آن لائن فروخت کرتے تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں ملزم سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، ملزم قاسم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ نکلا، ملزم نے اپنی ویب سائٹ بنا رکھی ہے اور سوشل میڈیا بلاگر بھی ہے۔
یہ پڑھیں: راولپنڈی میں 45 لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں میاں بیوی گرفتار
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم بظاہر ویب سائٹ پر اینٹی وائرس پرگرام اور دیگر سافٹ ویئر فروخت کرتا ہے، دونوں ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کے فرانزک تجزیے کے بعد سے اب تک برآمد ہونے والی ویڈیوز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
ملزم نے گرفتاری کے وقت ہارڈ ڈسک توڑ دی
پولیس کے مطابق ملزم چوں کہ آئی ٹی کا ماہر اور ویب سائٹس پر خرید و فروخت بھی کرتا ہے اور اس نے ویڈیوز، تصاویر اور بلیک میلنگ پر مبنی ڈیٹا ضائع کرنے کی غرض سے گرفتاری کے وقت اپنی کمپیوٹر ہارڈ ڈسک توڑی دی، شبہ ہے کہ ملزم اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے تاہم اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی اہلیہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرسنگ ٹیکنیشن رہ چکی ہے، ملزم کی اہلیہ خاوند کے جرم میں مکمل طور پر ملوث رہی اور نازیبا ویڈیو اور تصاویر بناتی تھی، ابتدائی تفتیش میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اس مکروہ کام میں آسودگی ملنے لگی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔