بس ٹرین سروس رابطے منقطع ہونے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا

 ہفتہ 17 اگست 2019
  45 سکھ یاتری واہگہ بارڈرسے بھارت گئے،وفد کو 10کے بجائے 25 دن کا ویزاجاری کیاگیا

45 سکھ یاتری واہگہ بارڈرسے بھارت گئے،وفد کو 10کے بجائے 25 دن کا ویزاجاری کیاگیا

 لاہور: مقبوضہ کشمیرتنازع کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارت، بس اورٹرین سروس رابطے منقطع کرنے پر بھارت بیک فٹ پر جاتا دکھائی دے رہا ہے اورکشیدہ ماحول کے باوجود پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کیے جارہے ہیں تاکہ باہمی رابطوں کو بحال کیا جاسکے۔

پاکستان اوربھارت کے مابین سفرکیلیے اس وقت صرف واہگہ بارڈر اور لاہورسے دہلی کیلیے ہوائی راستہ کھلاہے۔ بھارتی سفارت خانے کی طرف سے پاکستانی سکھوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلیے انھیں زیادہ سے زیادہ ویزے دیے جارہے ہیں۔

جمعے کے روزپاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 45 سکھ یاتریوں کا ایک وفد واہگہ بارڈرکے راستے بھارت گیا۔ اس وفد کو 10 دن کے بجائے 25 دن کا ویزاجاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔