خضدار میں فائرنگ؛ بی این پی کے رہنما امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 اگست 2019
فائرنگ کے نتیجے میں امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز ذرائع	فوٹو اسکرین گریب

فائرنگ کے نتیجے میں امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، لیویز ذرائع فوٹو اسکرین گریب

خضدار: زہری میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ 

لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی  کو نشانہ بنانے کے لئے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔