- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار سے زائد خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
مودی سرکار نے ظلم و بربریت میں ہٹلر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، گورنرپنجاب
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے ظلم و بربریت میں ہٹلر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر میں اظہارعقیدت کے بعد کہنا تھا کہ تیمور شہید کی قربانی پاکستان کے لیے ہے۔ والدین کو بیٹے پر فخر ہے جس نے پاکستان کے لیے قربانی دی ہے۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ 15 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا گیا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی انتہا کی گئی ہے۔ مودی کی حکومت نے ہٹلر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایسی ظلم کی دستانیں ہٹلر نے بھی نہیں چھوڑیں۔ اب مظلموں کی چیخیں پوری دنیا میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت کا جنگی جنون خطے میں تباہی لائے گا۔ اگر بھارت تیار ہے تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر جنگ کی طرف قدم بڑھایا گیا تو یہ اس خطے کی سب سے بڑی اور آخری لڑائی ثابت ہوگی۔ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کیا جارہاہے۔ بھارت کو پاک افغان تعلقات میں بہتری آنے پر شدید تکلیف ہے۔ وہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنانا چاہتاہے۔ اقوام متحدہ کے سب سےبڑے ادارے میں بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا ایشو اٹھایاگیا۔ تمام امت مسلمہ کو اکٹھا ہو کربھارتی مظالم کی مذمت کرنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔