فیس بک پر بھارت مخالف پوسٹ کرنے والے 2 کشمیری نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 اگست 2019
خوف زدہ قابض بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو بلاجواز حراست میں لے رہی ہے۔ فوٹو : فائل

خوف زدہ قابض بھارتی فوج نہتے کشمیری نوجوانوں کو بلاجواز حراست میں لے رہی ہے۔ فوٹو : فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں فیس بک پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پوسٹ کرنے پر 2 کشمیری نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں پولیس نے 2 کشمیری نوجوانوں عتیق چوہدری اور فاروق چوہدری کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹیں شیئر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے اور اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی تاہم دونوں نوجوان گھر میں موجود نہیں تھے جس کے بعد نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپا مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیں :بھارتی اقدامات سے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن 

جارحیت پسند مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے، موبائل اور نیٹ سروس بند ہیں۔ شہریوں کو عید اور نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

تمام تر پابندیوں کے باوجود ان کشمیری نوجوانوں نے کسی طرح ایک سرکاری دفتر کے نیٹ کو استعمال کرتے ہوئے قابض فورسز کے مظالم کو ریکارڈ کرکے وائرل کیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔