شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بند

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 اگست 2019
غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں، ضلعی انتظامیہ ، فوٹو: فائل

غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں، ضلعی انتظامیہ ، فوٹو: فائل

پشاور:  ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے تحت غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) کی سفارش پر ضلع شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں البتہ  غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔