فہرست میں مائیک ہیسن کی غلط اسپیلنگ، کپیل دیو مذاق کا نشانہ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 18 اگست 2019
سابق کیوی کوچ ہیسن دوسرے اور ٹام موڈی تیسرے نمبر پر تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سابق کیوی کوچ ہیسن دوسرے اور ٹام موڈی تیسرے نمبر پر تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارتی بورڈ کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی مائیک ہیسن کے نام کی اسپیلنگ میں غلطی کے سبب مذاق کا نشانہ بن گئی۔

کپیل دیو کی زیرسربراہی کام کرنے والی بھارتی بورڈ کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی مائیک ہیسن کے نام کی اسپیلنگ میں غلطی کے سبب مذاق کا نشانہ بن گئی، تین رکنی کمیٹی نے روی شاستری کو ہی دوبارہ کوچ برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی جبکہ سابق کیوی کوچ ہیسن دوسرے اور ٹام موڈی تیسرے نمبر پر تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔