- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
سال 2019 میں تجارتی خسارہ میں 17 ارب 44 کروڑ ڈالر کی کمی
اسلام آباد: رواں سال 2019 کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارہ میں مجموعی طور پر17رب44کروڑ40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال میں مئی2019 کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں سب سے زیادہ 2 ارب94 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اپریل میں بھی 2 ارب65کروڑ90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق سال 2019 میں جنوری تا جولائی کے دوران 7 ماہ کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارہ میں اوسطاً 2 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ جنوری2019 کے دوران تجارتی خسارہ 2 ارب46کروڑ10 لاکھ ڈالر، فروری کیلیے تجارتی خسارہ کا حجم 2 ارب29 کروڑ10 لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا۔ اسی طرح مارچ2019 کے دوران بھی تجارتی خسارہ میں2ارب17روڑ60 لاکھ ڈالر اور اپریل میں 2 ارب65کروڑ90 لاکھ ڈالر کی کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے۔
اسی طرح مئی 2019 کے دوران تجارتی خسارہ میں 2 ارب 94 کروڑ ڈالر کی سب سے زیادہ کمی جبکہ جون میں 2 ارب64 کروڑ70 لاکھ ڈالر اورجولائی میں 2 ارب27 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ پرتعیش اور اندرون ملک تیار ہونے والی مصنوعات کی درآمدات کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے حکومت کے اقدام قابل ستائش ہیں جن سے نہ صرف مقامی صنعت کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے قومی خزانہ پر ادائیگیوں کے دباؤ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔