مسافروں کو 9 لاکھ 40 ہزار کا اضافی کرایہ واپس کروا دیا، وزیرٹرانسپورٹ

اسٹاف رپورٹر  اتوار 18 اگست 2019
اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں پر 4 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا، اویس شاہ۔ فوٹو: فائل

اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں پر 4 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا، اویس شاہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے مسافروںکو9 لاکھ سے زائد اضافی کرایہ واپس کروادیا اور20 سے زائد مسافرگاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کردیے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ بھرمیں 9 روز کے دوران مسافر وںکو 9 لاکھ 40 ہزار روپے اضافی کرایہ واپس کروایا،اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں پر 4 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایاکہ کراچی اور دیگر شہروں میں اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف کارروائی کی گئی اور 20 سے زائد مسافرگاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کردیے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔