غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  اتوار 18 اگست 2019
اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا، مقامی میڈیا۔ فوٹو : فائل

اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا، مقامی میڈیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔