فرانس میں سینڈوچ تاخیر سے دینے پر مسلح شخص نے ویٹر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 18 اگست 2019
سینڈوچ بننے میں کچھ وقت لگ گیا جس پر وہ شخص آپے سے باہر ہوگیا اور ویٹر سے بحث کرنے لگا (فوٹو : فائل)

سینڈوچ بننے میں کچھ وقت لگ گیا جس پر وہ شخص آپے سے باہر ہوگیا اور ویٹر سے بحث کرنے لگا (فوٹو : فائل)

پیرس: پیرس کے ایک ریسٹورنٹ میں سینڈوچ دیر سے ملنے پر گاہک نے مشتعل ہو کر ویٹر کو گولی مار کرقتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے ایک پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایک شخص نے سینڈوچ کا آرڈر دیا تاہم سینڈوچ تیار ہونے میں کچھ وقت لگ گیا جس پر وہ شخص آپے سے باہر ہوگیا اور ویٹر سے بحث کرنے لگا۔

گاہک اور ویٹر کے درمیان تلخ کلامی تصادم میں تبدیل ہوگئی جس پر مشتعل شخص نے اپنی پستول سے 26 سالہ ویٹر پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں ویٹر شدید زخمی ہوگیا اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے دیگر افراد نے پولیس کو بتایا کہ مشتعل شخص جلد از جلد سینڈوچ لانے کا کہہ رہا تھا، تاخیر پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔