کراچی میں بیٹے کو کرنٹ لگتا دیکھ کر ماں صدمے سے چل بسی

اسٹاف رپورٹر  پير 19 اگست 2019
قریب کھڑی ریحان کی ماں روحانہ بیٹے کوکرنٹ لگتا دیکھ کردل کا دورہ پڑنے سے دم توڑگئی، متوفیہ دل کی بیماری میں مبتلا تھی
فوٹو: فائل

قریب کھڑی ریحان کی ماں روحانہ بیٹے کوکرنٹ لگتا دیکھ کردل کا دورہ پڑنے سے دم توڑگئی، متوفیہ دل کی بیماری میں مبتلا تھی فوٹو: فائل

کراچی: گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ کے مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے2 افراد زخمی ہو گئے جب کہ بیٹے کو کرنٹ لگتا دیکھ کر ماں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرتھانے کی حدود حسین ہزارہ گوٹھ کے مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20 سالہ ریحان اور33 سالہ شاہی گل زخمی ہوگئے ،بیٹے ریحان کو کرنٹ لگتا دیکھ کر والدہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک خاتون اور کرنٹ لگنے زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا،گلستان جوہر تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی محمود نے بتایا کہ خاتون کی شناخت  روحانہ زوجہ معروف کے نام سے کرلی گئی ہے۔

کرنٹ لگنے سے زخمی نوجوان ریحان متوفیہ کا بیٹا اور زخمی شاہی گل الیکٹریشن ہے ،انھوں نے بتایا کہ گھروالوں نے بجلی کے کام کیلیے الیکٹریشن بلوایا ہوا تھا، الیکٹریشن کام کر رہا تھا کہ اچانک سے وہ بجلی کے تاروں سے چپک گیا ،الیکٹریشن کو ہٹانے کیلیے ریحان پہنچا اسے بھی کرنٹ نے پکڑلیا یہ دیکھ کر قریب کھڑی ریحان کی والدہ دم توڑگئی۔متوفیہ کے گھر والوں نے بتایا کہ خاتون دل کی بیماری میں مبتلا تھی بیٹے کو کرنٹ لگتا دکھ وہ حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ گئی ،اہل خانہ کے مطابق خاتون کو اس سے قبل بھی دل کا دورہ پڑھ چکا تھا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔