اسٹیون اسمتھ کے متبادل لبوشنگی بھی انگلش پیسر جوفرا آرچر کا نشانہ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  پير 19 اگست 2019

لندن:  لارڈز ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ کو زخمی کرنے کے باوجود انگلش فاسٹ بولر جوفراآرچر باز نہیں آئے۔

انھوں نے سابق آسٹریلوی کپتان کے متبادل کے طورپر آنے والے کرکٹر مارنس لبوشنگی کو بھی باؤنسر کا نشانہ بناڈالا تاہم گیند پوری قوت سے ہیلمٹ پر لگنے کے باوجود وہ اس کے اثرات سے محفوظ رہے۔

دانستہ طور پر اسمتھ کو نشانہ نہیں بنایا، آرچر

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا کہنا ہے کہ انھوں نے جان بوجھ کر اسٹیون اسمتھ کو نشانہ نہیں بنایا، انھیں اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم آرچر کہتے ہیں کہ آپ کی توجہ وکٹ کے حصول پر ہی مرکوز ہوتی ہے، انھیں گیند لگنے کے بعد نیچے گرتا دیکھ کر ہر ایک دھڑکن ایک لمحے کیلیے رک گئی تھی، جب وہ اٹھ کر کھڑے ہوئے اور چند قدم چلے تو سب نے سکھ کا سانس لیا، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ کسی کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا جائے، میں کبھی بھی اس طرح کی چیزیں نہیں دیکھنا چاہتا اور نہ ہی دیکھنا چاہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔