پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز بارش

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے فوٹو:فائل

بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

گجرات، محمد نگر، عارفوالا، فورٹ عباس، نارنگ منڈی، بورے والا، رائیونڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی و حبس کی شدت میں کمی ہوگئی۔

آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ ہوگئے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور مرکزی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں۔

سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گھروں دکانوں میں پانی داخل ہوجانے سے کاروبار زندگی متاثر ہوا اور لوگ اپنی مدد آپکے تحت گھروں دکانوں محلوں سے پانی نکالتے رہے۔

ادھر راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر بارش سے ندی نالے ابل پڑے۔ برساتی نالہ چھاچھڑ میں 25 ہزار کیوسک سیلابی ریلے نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچادی جبکہ چک شہید میں چاول اور کپاس کی فصلیں زیر آب آگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔