پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پھر ہاتھ کردیا، فردوس عاشق

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟فردوس عاشق فوٹو: فائل

ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟فردوس عاشق فوٹو: فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی “آؤ آپس میں سیاست کریں” کی نئی قسط میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی “آؤ آپس میں سیاست کریں” کی نئی قسط میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کردیا۔ اس مرتبہ مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی شہباز شریف کے کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور جب کہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ مولانا فضل الرحمان ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔