- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
مسلسل 8 کاروباری سیشنز کی مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی

ایک دن میں 100 انڈیکس میں2.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے 29 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں 50 پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی، اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 90 پیسے کی سطح پربندہوا، اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر34 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 158 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 8 کاروباری سیشنزکی مندی کے بعد تیزی کے ساتھ کاروبارکا اختتام ہوا، تیزی کے باعث 100 انڈیکس نے 29 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی اور ایک دن میں 100 انڈیکس میں2.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 29 ہزار 562 کی سطح پر بند ہوا، جب کہ جمعہ کے روزمارکیٹ 664 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار764 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہےکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بے یقینی کیفیت کے باعث مندی تھی اب افواہیں دم توڑ رہی ہیں اور مارکیٹ بحالی کی جانب گامزن ہے، اسٹاک مارکیٹ سنبھلنے لگی ہے آئندہ دنوں میں مزید تیزی کا امکان دیکھا جارہا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی، چیئرمین ایس ای سی پی اور چیئرمین پالیسی بورڈ کی تبدیلی سے بھی مارکیٹ میں تیزی آئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مستحکم ہونے سے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔