صوبے میں دیر پا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردار ہے، جام کمال خان ۔ فوٹو : فائل

دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردار ہے، جام کمال خان ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں دیر پا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں سی ڈی ٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو اور آئی جی پولیس بھی تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کو انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردار ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ صوبے میں دیر پا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔