- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
ترک اداکارہ نے جنگ کی حمایت پر پریانکا کو کھری کھری سنا دیں
استنبول: ترکش ڈرامے کی معروف اداکارہ اسریٰ بلجک نے جنگ کی حمایت کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں۔
مشہور زمانہ سیریز ’دلی سر تو گرل‘ میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے انسٹا گرام پر پریانکا چوپڑا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں کیوں کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی کی حیثیت سے آپ کو جنگ سے متعلق کسی بحث کا حصہ ہونا ہی نہیں چاہیے، آپ ایک رول ماڈل ہیں جس کا اثر بچوں اور عورتوں پر ہوتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ پریانکا نے ایک ایسی خاتون کے ساتھ ہتک آمیر رویہ اختیار کیا جس نے آپ کے اس بیان کے بارے میں ایک سوال پوچھا تھا جو کہ آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں سے شیئر کرچکی ہیں۔
یہ پڑھیں: ارمینا خان کا یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ
واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاس اینجلس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران عائشہ ملک نامی ایک خاتون نے پریانکا چوپڑا سے پاکستان سے جنگ کے حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ سے متعلق سوال پوچھا تھا کہ آپ یونیسیف کی سفیر برائے امن ہیں اور پھر بھی آپ پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کرنے پر اُکسا رہی ہیں، ایسا بہت ہی کم ہوا کہ ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو، آپ ایک منافق ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔