ترک اداکارہ نے جنگ کی حمایت پر پریانکا کو کھری کھری سنا دیں

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
پریانکا نے امن کی سفیر ہونے کے باوجود پلوامہ حملے کے بعد امن کے بجائے جنگ کی حمایت کی تھی ، فوٹوفائل

پریانکا نے امن کی سفیر ہونے کے باوجود پلوامہ حملے کے بعد امن کے بجائے جنگ کی حمایت کی تھی ، فوٹوفائل

استنبول: ترکش ڈرامے کی معروف اداکارہ اسریٰ بلجک نے جنگ کی حمایت کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں۔

مشہور زمانہ سیریز ’دلی سر تو گرل‘ میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے انسٹا گرام پر پریانکا چوپڑا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں کیوں کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی کی حیثیت سے آپ کو جنگ سے متعلق کسی بحث کا حصہ ہونا ہی نہیں چاہیے، آپ ایک رول ماڈل ہیں جس کا اثر بچوں اور عورتوں پر ہوتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ پریانکا نے ایک ایسی خاتون کے ساتھ ہتک آمیر رویہ اختیار کیا جس نے آپ کے اس بیان کے بارے میں ایک سوال پوچھا تھا جو کہ آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں سے شیئر کرچکی ہیں۔

یہ پڑھیں: ارمینا خان کا یونیسیف سے پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاس اینجلس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران عائشہ ملک نامی ایک خاتون نے پریانکا چوپڑا سے پاکستان سے جنگ کے حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ سے متعلق سوال پوچھا تھا کہ آپ یونیسیف کی سفیر برائے امن ہیں اور پھر بھی آپ پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کرنے پر اُکسا رہی ہیں، ایسا بہت ہی کم ہوا کہ ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو، آپ ایک منافق ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔