سفاک بیٹے نے باپ کی لاش کے 8 ٹکڑے کرکے برتنوں میں چھپا دیے

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
بیٹے نے 80 سالہ باپ کو مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر بے ہوش کیا اور پھر قتل کردیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بیٹے نے 80 سالہ باپ کو مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر بے ہوش کیا اور پھر قتل کردیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

تلنگانہ: بھارت میں نافرمان اور درندہ صفت بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 8 ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے برتنوں میں چھپا دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں 39 سالہ بے روزگار کشن نے اپنے 80 سالہ باپ کو قتل کرکے لاش کو تیز دھار آلوں سے ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پھر ان ٹکڑوں کو پلاسٹک کے 8 برتنوں میں چھپا دیا تاہم ہمسائیوں نے سخت بدبو پھیلنے پر پولیس کو طلب کرلیا۔

Son Killed his father and cut in pieces 2

پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں برتنوں میں چھپائے گئے جسم کے مختلف حصوں کو برآمد کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اقبالی بیان میں باپ کو مشروب میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کرنے اور پھر قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کرلیا۔

مقتول کی اہلیہ اور بیٹیوں نے پولیس کو بتایا کہ کشن بے روزگاری کی وجہ سے خرچے کے لیے باپ سے پیسے مانگتا رہتا تھا اور گزشتہ رات بھی ایسا ہی ہوا جس پر تلخ کلامی ہوئی لیکن بعد میں بات سنبھل گئی تھی۔ رات گئے باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اپنی ماں اور بہنوں کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔