پشاور میں بپھرنے والے بیل پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے زخمی

ویب ڈیسک  پير 19 اگست 2019
جانور کو حج سے آئے حاجی کی خیرات کے لئے لایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

جانور کو حج سے آئے حاجی کی خیرات کے لئے لایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پشاور: تھانہ یکہ توت کے علاقہ گلدرہ میں حج کے ختم کے لیے لائے گئے بیل کے بپھرنے سے شہریوں کی دوڑیں لگ گئی جبکہ بیل کو روکنے کے لیے فائرنگ کی گئی جس سے دو بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس اسٹیشن آغہ میر جانی شاہ کی حدود توحید آباد چوک ایریا کاکشال گلدرہ میں حج سے آئے ایک حاجی کی خیرات کے لیے لائے جانور کو حلال کیا جا رہا تھا تاہم اس دوران وہ بھاگ گیا۔ بیل نے 5 گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے جس پر بیل کو کنٹرول کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں غلطی سے دو راہ گیر بچے فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

peshawer child injured cow firing

سمیعہ دختر اور 6 سالہ یاسین پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ان دونوں بچوں کو علاج و معالجہ کے لیے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تھانہ یکہ توت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔