- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
بالی ووڈ میں ’’ سپر اسٹار ’’ پاکستان میں بے کار
لاہور: بالی وڈ میں ایک یا دو فلمیں کرکے ’’ سپرا سٹار‘‘ کہلوانے والے فنکار پاکستان میں بے کار ہو گئے۔
بھارتی فلم نگری میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے بہت سے فنکاروں نے شب و روز’’ جدوجہد‘‘کے بعد کسی طرح بالی ووڈ تک رسائی پائی اور جونہی انہیں بی اور سی کیٹگری کی فلموں میں سائن کیا گیا تو انہیں پاکستان سے آنکھیں ہی پھیر لیں اور ایسا رویہ اختیار کیا کہ جیسے وہ کوئی بہت بڑے سپرا سٹار بن چکے ہیں اور اب انہیں پاکستان میں کام کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اس حوالے سے اداکارہ حمائمہ ملک، سارہ لورین، میرا، وینا ملک، ماورا حسین ، فواد خان اور دیگر کا نام قابل ذکرہے۔
ان فنکاروں نے بھارت یاترا کے بعد پاکستان سے ہونے والی ان گنت آفرز کو نا صرف ٹھکرایا بلکہ معاوضہ بھی اتنا ڈیمانڈ کیا جو پاکستانی فلم میکرز کی بس کی بات نہ تھی۔ مگر اب صورتحال یہ ہے کہ مذکورہ فنکار بھارت میں لگنے والی پابندی کے بعد اپنے ہی ملک میں بے کار بیٹھے ہیں۔
اس صورتحال پر پاکستان میں شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور بھارت میں جن فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کیا گیا وہ بلاشبہ بہت باصلاحیت ہیں مگر وہاں کام کرنے کے بعد انہوں نے جو رویہ اختیار کیا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔