بھارت اسلام آباد جانے سے بچنے کے لیے جھوٹے بہانے تراش رہا ہے،اعصام الحق

اسپورٹس ڈیسک  منگل 20 اگست 2019
اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو پھر آئی ٹی ایف اس حوالے سے اپنے قوانین پر عمل کرے، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل

اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو پھر آئی ٹی ایف اس حوالے سے اپنے قوانین پر عمل کرے، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ ڈیوس کپ ٹائی کیلیے اسلام آباد نہیں جانا چاہتی، اسی لیے جھوٹے بہانے تراشے جا رہے ہیں۔

اعصام الحق نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی سیکیورٹی کو اطمینان بخش قرار دے دیا، ہماری فیڈریشن نے مہمان پلیئرز کو انتہائی اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، ایسے میں کیوں جھوٹے بہانے بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی تو پھر آئی ٹی ایف اس حوالے سے اپنے قوانین پر عمل کرے۔

واضح رہے کہ یہ ٹائی آئندہ ماہ 14 اور 15 کو شیڈول ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔