پہلا حکومتی سال: دنیا میں ادویہ 30 فیصد، پاکستان میں 70فیصد مہنگی ہوئیں

رضیہ خان  منگل 20 اگست 2019
عوام کوپہلے سال طبی مسائل، مشکلات اورمہنگی ادویہ ملیں، ہیلتھ بجٹ بھی کم کردیا گیا
 فوٹو: فائل

عوام کوپہلے سال طبی مسائل، مشکلات اورمہنگی ادویہ ملیں، ہیلتھ بجٹ بھی کم کردیا گیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، صحت کے شعبے میں عوام کو مشکلات اور مہنگی ادویہ کے سوا کچھ نہیں ملا۔

موجودہ حکومت کے پہلے سال کے دوران وزارت قومی صحت اور اس کے ماتحت ادارے بد ترین انتظامی بے حسی کا شکار رہے۔ کسی بھی ادارے کا مستقل سربراہ تعینات نہ کیا جاسکا، وفاقی وزیر عامر کیانی کی قربانی بھی عام شہری کو سستی ادویہ فراہم نہ کرسکی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے ادویہ کی قیمتیں واپس کرانے کے بجائے70 فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرادیا۔ فارمولے کی بنیاد پر دنیا بھر میں ادویہ کی قیمتوں میں30 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔ حکومت کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں من پسند افرادکی تقرری کے بعد سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

سینیٹ کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس کے تحت قائم پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کو مسترد کردیا۔ رواں سال کئی میڈیکل کالجز میں تین چار ماہ تاخیر سے کلاسیں شروع ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔