برآمدکنندگان کا GST ریفنڈ کیلیے اسکرو اکاؤنٹ کھولنے کا مطالبہ

احتشام مفتی  منگل 20 اگست 2019
نئے اور پیچیدہ مکینزم سے کیش فلو متاثر ہو گا، ٹاول مینوفیکچررز کا مشیرخزانہ کو خط
۔فوٹو: فائل

نئے اور پیچیدہ مکینزم سے کیش فلو متاثر ہو گا، ٹاول مینوفیکچررز کا مشیرخزانہ کو خط ۔فوٹو: فائل

کراچی: برآمدکنندگان نے قابل واپسی جی ایس ٹی کیلیے خصوصی اسکرو اکاؤنٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

برآمدکنندگان نے ایس آراو918 کے تحت جی ایس ٹی ریفنڈ کے نئے مکینزم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قابل واپسی جی ایس ٹی کیلیے خصوصی اسکرو اکاؤنٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ ٹاول مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے چیئرمین فرخ مقبول نے وفاقی مشیرخزانہ، مشیر تجارت وٹیکسٹائل اور چئیرمین ایف بی آر کو ارسال کردہ خط میں کیا ہے۔

خط میں کہاگیاہے کہ ایس آر او 918 کے تحت 5 زیروریٹڈ برآمدی شعبوں سے وصول کیے جانے والے 17فیصدجی ایس ٹی ریفنڈزکا نیا مکینزم ان شعبوں کے برآمدکنندگان لیے ناقابل قبول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔