کپاس کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے من کرنے کی تجویز

حسیب حنیف  منگل 20 اگست 2019
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ فوٹو : فائل

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: کپاس کی پیداوار کے فروغ کیلیے 4 ہزار روپے فی من امدادی قیمت مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے کپاس کی پید اوارکے فروغ کیلیے 4 ہزار روپے فی من امدادی قیمت مقررکرنے کی تجویز دے دی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی سربراہی میں کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی جس میں وزیر غذائی تحفظ محبوب سلطان، صوبائی نمائندے اور دیگر فریقین بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔