رتو ڈیرو، ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

بیورو رپورٹ  منگل 20 اگست 2019
اب تک 33 ہزار 653 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد 1 ہزار دو ہو چکی ہے۔ فوٹو : فائل

اب تک 33 ہزار 653 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد 1 ہزار دو ہو چکی ہے۔ فوٹو : فائل

لاڑکانہ: تحصیل رتوڈیرو کے اسپتال میں بلڈ اسکریننگ کا عمل 3ماہ بعد بھی جاری ہے جن میں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد 1 ہزار دو ہو چکی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب تحصیل رتوڈیرو کے اسپتال میں بلڈ اسکریننگ کا عمل 3ماہ بعد بھی جاری ہے جس میں اب تک 33 ہزار 653 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد 1 ہزار دو ہو چکی ہے، جن میں 820 بچے شامل ہیں۔

25 اپریل 2019 کو رتوڈیرو کے پرائیویٹ ڈاکٹر عمران اکبر عاربانی نے اپنی نجی کلینک پر 12 بچے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا دعوی کیا جس پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور حکومت سندھ نے پہلے تو سستی سے کام لیا لیکن دن بہ دن ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد متعلقہ حکام حوش میں آئے اور تحصیل اسپتال میں جنرل بلڈ اسکریننگ کا عمل شروع کیا۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافے اور بچوں کی بڑی تعداد کے باعث وفاق و سندھ حکومت سمیت صحت کے عالمی اداروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔