- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
لاؤس میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 13 ہلاک
لاؤس: دارالحکومت ویژن تیان میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاؤس میں 41 چینی سیاحوں کو دارالحکومت ویژین تیان سے شمالی سیاحتی قصبے لوآنگ پرابانگ لے جانے والی بس بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔
چین کی پیپلز لبریش آرمی کے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر اے زیڈ-8 جی نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور دشوار گزار علاقے میں حادثے کے شکار افراد کو اسپتال منتقل کیا جب کہ مقامی ریسکیو اداروں نے بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔
اسپتال میں زخمی چینی سیاحوں کو تمام تر طبی امداد فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے چین کے سفارت خانے کا عملہ بھی موجود ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں چین منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں چینی باشندے ویتنام، لاؤس اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی سیاحت کو آتے ہیں تاہم ان علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے فقدان اور طبی سہولیات کے ناقص انتظامات کے باعث حادثات اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔