پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، افسر سمیت 6 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 20 اگست 2019
جوابی کاروائی میں متعدد بھارتی فوجی زخمی جبکہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹوفائل

جوابی کاروائی میں متعدد بھارتی فوجی زخمی جبکہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹوفائل

 راولپنڈی: لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرو ل کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں  بھارتی فوجی افسرسمیت بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔