ایف آئی اے افسران منی لانڈرنگ ملزمان کو تحفظ دینے لگے، برآمد رقم بھی غائب

طالب فریدی  بدھ 21 اگست 2019
الزامات ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا فوٹو: فائل

الزامات ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا فوٹو: فائل

 لاہور: ایف آئی اے کے افسران منی لانڈرنگ کے ملزمان کو نا صرف تحفظ دینے لگے بلکہ پکڑی گئی رقم بھی غائب کردی۔

ایف آئی اے گوجرانولہ سرکل نے منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کیا پھر ان کی ملی بھگت سے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور تفتیش بھی ناقص کی، جس پر ملزمان کی ضمانت ہوگئی مگر اس کے باوجود اعلی عدلیہ سے رابطہ نہیں کیا گیا بلکہ ان سے برآمد کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی غائب کر دی اور بہت کم رقم ظاہر کی۔

معاملے کی اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے فوری انکوائری کا حکم دیا اور انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان میں انسپکٹر سجاد باجوہ ، انسپکٹر سرفراز رانجھا اور انسپکٹر وسیم اختر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔