- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
چینی دباؤ مسترد، امریکا کا تائیوان کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تائیوان کو 8 بلین ڈالرز کی مالیت ایف۔16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان معاشی تناؤ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے کچھ عرصے کی مثبت پیش رفت کے بعد ایک بار پھر دونوں عالمی قوتوں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس بار وجہ درآمدی اشیاء کے ’ٹیرف‘ نہیں بلکہ ’تائیوان‘ ہے۔
امریکی صدر نے چین کے سخت حریف تائیوان کو ایف-16 طیارے فروخت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت امریکا تائیوان کو 8 بلین ڈالرز مالیت کے ایف-16 طیارے فروخت کرے گا۔ طیاروں کی تعداد 66 ہوگی جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔
اس حوالے سے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنگجو طیاروں سے تائیوان اپنی خودمختار فضائی حدود کا دفاع کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکے گا تاہم چین نے امریکا کے اس بیانیے پر شدید تنقید کی ہے۔
چین کے دباؤ پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا چینی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تائیوان کو ایف۔ 16 طیاروں کی فروخت جن عالمی معاہدوں کے تحت طے پائی ہے بالکل اسی طرح ایسے ہی معاہدے امریکا اور چین تعلقات کے درمیان گہری مطابقت کا باعث بھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔