قومی اسکواڈ کے بیک اپ کے لیے 12 کرکٹرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 21 اگست 2019
23 اگست سے این سی اے میں 2 ہفتوں کے کیمپ میں فاسٹ بولر محمد حسنین شریک نہیں ہوں گے۔ فوٹو : فائل

23 اگست سے این سی اے میں 2 ہفتوں کے کیمپ میں فاسٹ بولر محمد حسنین شریک نہیں ہوں گے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی سی بی نے قومی اسکواڈ کا بیک اپ تیار کرنے کے لیے 12 کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کے بیک اپ کی تیاری کے لیے 12 کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے، 23 اگست سے این سی اے میں 2 ہفتوں کے کیمپ میں فاسٹ بولر محمد حسنین شریک نہیں ہوں گے، پی سی بی نے انہیں کیربین لیگ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

کیمپ میں مدعو کردہ کرکٹرز میں میں عمر خان، موسیٰ خان، حارث رؤف، ارشد اللہ، زاہد محمود، محمد جلال محمد اسد، محمد عامر حسین، فیصل اکرم، ارشد اقبال، عاکف جاوید اور احسن جمیل مرزا شامل ہیں۔ ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے، کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لایا جائے گا۔

ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے مرحلے میں قومی انڈر 16 کرکٹرز کو ٹریننگ دی گئی تھی، کیمپ کا دوسرے مرحلہ قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت پر مشتمل رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔