دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے،آرمی چیف

ویب ڈیسک  بدھ 21 اگست 2019
آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات ، والدین اور اساتذہ میں سووینئرزتقسیم کئے،آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات ، والدین اور اساتذہ میں سووینئرزتقسیم کئے،آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔ مدارس کی 4 طالبات سمیت 13 طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، مدارس کے طلباء کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔