حسن علی کے بعد عماد وسیم رواں ماہ دلہا بنیں گے

محمد یوسف انجم  بدھ 21 اگست 2019
عماد وسم کی ہونے والی اہلیہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ فوٹو : فائل

عماد وسم کی ہونے والی اہلیہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم رواں ماہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ثانیہ اشفاق سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

حسن علی کے بعد عماد وسیم رواں ماہ دلہا بنیں گے، عماد وسیم کی شادی ثانیہ اشفاق سے چند ہفتے پہلے 26 اگست کو اسلام آباد میں طے ہوئی تھی، قومی کرکٹر نے وزیراعظم کو بھی شادی کا دعوت نامہ بجھوادیا ہے۔ مدعوکردہ مہمانوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم سمیت سنیٹر فیصل جاوید، نعیم الحق اور چئیرمین پی سی بی احسان مانی بھی شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سمیت کئی دوسرے سابق کرکٹرز کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے، عماد وسم کی ہونے والی اہلیہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔