- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
چین نے لاپتہ برطانوی قونصل خانے کے اہلکار کی گرفتاری ظاہر کردی
بیجنگ: چین نے ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے ایک اہلکار سمن چینگ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جو 2 ہفتوں سے لاپتہ تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے برطانوی قونصل خانے کے 28 سالہ اہلکار سمن شینگ کی ہانگ کانگ میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی اہلکار چند روز قبل ایک کاروباری ملاقات کے سلسلے میں شین زن گئے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے تھے۔
چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارتی اہلکار کو سرحدی شہر شین زن میں ملکی سلامتی اور تحفظ سے متعلق ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔
برطانوی قونصل خانے کے اہلکار کی دوست نے میڈیا کو بتایا کہ سمن چینگ معمول کے مطابق شین زن میں ایک کاروباری ملاقات کے لیے گئے تھے اور 10 اگست کو اُن کا آخری میسیج موصول ہوا تھا۔ 10 اگست سے تاحال سمن چینگ کا اہل خانہ سمیت کسی سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کی منظوری کے بعد سے ملک کے طول و ارض میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جب کہ ایک ہفتے سے مظاہرین نے ایئرپورٹ کو بند کر رکھا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے چین نے سخت فوجی ایکشن لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔