جنرل قمر جاوید باجوہ غیرمعمولی سپہ سالار ہیں، چینی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 21 اگست 2019
پاک فوج جنرل باجوہ کی قیادت میں اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کیلئے کام جاری رکھے گی، چینی ترجمان۔ فوٹو:فائل

پاک فوج جنرل باجوہ کی قیادت میں اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کیلئے کام جاری رکھے گی، چینی ترجمان۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ غیرمعمولی سپہ سالار اور چینی فوج کے پرانے دوست ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے پرانے دوست ہیں، وہ غیر معمولی سپہ سالار ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین تعلقات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کیا، ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔