اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

 بدھ 21 اگست 2019
نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ناکہ پر فائرنگ کی، پولیس۔ فوٹو: فائل

نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس ناکہ پر فائرنگ کی، پولیس۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے منڈی موڑ میں  پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی نتیجے  میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ناکے پر تعینات اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئےجب کہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔