مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کینیڈا کا سابق بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار

ویب ڈیسک  بدھ 21 اگست 2019
تمام افسران مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے، کینیڈین امیگریشن آفس، فوٹو: فائل

تمام افسران مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے، کینیڈین امیگریشن آفس، فوٹو: فائل

اوٹاوا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےمظالم پر کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین امیگریشن نے بھارت کے  2 سابق لیفٹیننٹ جنرلز،3 سابق بریگیڈئیرز اور انٹیلی جنس کے 2 افسران کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

کینیڈین امیگریشن آفس کا کہنا ہے کہ تمام افسران مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے، اس لیے مذکورہ سابق بھارتی فوجیوں کو ویزے نہیں دیے جارہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔