- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کرکٹ بورڈ چیف کے ایک سال میں اخراجات کی تفصیلات جاری
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پالیسی کے تحت ایک بار پھر کرکٹ بورڈ سربراہ احسان مانی اور گورننگ بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
پی سی بی حکام نے ہر 3 ماہ بعد اخراجات کی تفصیل ویب سائیٹ پر جاری کرنےکی پالیسی اپنارکھی ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ ایک برس میں کرکٹ سربراہ احسان مانی کے مجموعی اخراجات ایک کروڑ 3 لاکھ 59 ہزار 76 روپے رہے۔ بورڈ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ احسان مانی نے مختلف الاؤنسسز کی مد میں 81 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم وصول کرنے سے انکار کیا ہے۔
پی سی بی چیف کی رہائش کی مد میں 26 لاکھ جب کہ 7 لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں ہوئے۔ ان کے غیر ملکی دوروں پر کرکٹ بورڈ کے خزانے سے 50 لاکھ روپے نکلے۔ چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ کے غیر ملکی دورے بورڈ کو 3 لاکھ 30 ہزار میں پڑے۔
ویب سائٹ پر جاری کردہ دیگر تفصیلات کے مطابق احسان مانی کے اندرون ملک سفر پر 8 لاکھ 92 ہزار روپے، سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کی مد میں 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور گورننگ بورڈ میٹنگ کے 20 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ ایک سال میں چیرمین پی سی بی کی صدارت میں گورننگ بورڈز کی 5 میٹنگز مختلف شہروں میں ہوئیں۔ ان پر 45 لاکھ سے زائد اخراجات منظر عام پر آئے ہیں۔ بورڈ ممبران نے 10 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کی رقم میٹنگ الاؤنس جب کہ 9 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم ڈیلی الاؤنس کی مد میں حاصل کی ۔ گورننگ بورڈ ممبران کی رہائش پر 10 لاکھ 43 ہزار جب کہ 15 لاکھ روپے سفری اخراجات بھی دستاویز کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔