وزیراعظم آزاد کشمیر کی مسئلہ کشمیر پر رکن امریکی کانگریس ایڈی برنیکا سے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اگست 2019
امریکی کانگریس مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، راجہ فاروق حیدر فوٹو:ٹوئٹر

امریکی کانگریس مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، راجہ فاروق حیدر فوٹو:ٹوئٹر

 واشنگٹن: امریکی شہر ڈیلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر کی امریکی کانگریس کی رکن ایڈی برنیکا سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی فوج کے پرتشدد ویڈیو کلپس بھی دکھائے۔

فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 17 دن سے کرفیو جاری ہے اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل نفی کر رہا ہے، بھارتی فوج نے علاقے کو جیل بنا دیا ہے اور کنٹرول لائن پر بوڑھوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے مطالبہ کیا کہ امریکی کانگریس مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور دنیا بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے امریکی تھنک ٹینک ورلڈ افیئرز کونسل کے صدر جم فولک سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

امریکی ہاﺅس آف ٹیکساس میں فرینڈز آف کشمیر گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد پیش کی۔ ہاﺅس آف ٹیکساس کے نمائندگان نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔