بیوی نے بےوفا شوہر کو پیٹ میں چُھریاں گھونپ کر موت کی نیند سلادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اگست 2019
 شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ چکر چل رہاتھا جس کا بدلہ لینے کے لیے شوہر کی جان لی۔ بیوی کابیان فوٹوبھارتی میڈیا

شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ چکر چل رہاتھا جس کا بدلہ لینے کے لیے شوہر کی جان لی۔ بیوی کابیان فوٹوبھارتی میڈیا

ممبئی: بھارت میں ایک خاتون نے بے وفائی کرنے پر شوہر کو پیٹ اور گردن میں چھریوں کے 11 وار کرکے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے نالا سپارا کی رہائشی 33 سالہ خاتون پرنالی نے گھریلو ناچاقی اور جھگڑے کے بعد اپنے 36 سالہ شوہر سنیل کدم کو سونے کے دوران پیٹ اور گردن میں چھریوں کے 11 وار کرکے قتل کردیا۔

تولنج پولیس کے مطابق خاتون  اور اس کے شوہر کے درمیان گزشتہ شام 5 بجے جھگڑا ہواتھا، بعد ازاں مقتول کدم سونے چلاگیا اور پرنالی نے گھر کے کچن میں موجود چھری سے اپنے سوتے ہوئے شوہر کے پیٹ اور گردن میں 11 بار وار کرکے اسے قتل کردیا۔ جس کے بعد وہ لیونگ روم میں آئی جہاں اس کے ساس سسر اور دوبیٹیاں سور ہی تھیں اس نے اپنے سسر کو نیند سے جگایا اور کہا کہ کدم نے خود کشی کرلی ہے۔

مقتول کدم کے والد نے پولیس کو اطلاع دی بعد ازاں پولیس نے تفتیش کے دوران کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے پیٹ اور گردن میں 11 بار چھریوں کے وار کرے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کے بعد مقتول کدم کی بیوی سے تفتیش کی جس کے بعد پرنالی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ چکر چل رہاتھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے اپنے شوہر کی جان لے لی۔

واضح رہے کہ پرنالی کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں سیکشن 302 کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔