کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اگست 2019
رواں برس کراچی میں کئی برسوں کے بعد اچھی مون سون بارشیں ہوئی ہیں فوٹو: فائل

رواں برس کراچی میں کئی برسوں کے بعد اچھی مون سون بارشیں ہوئی ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد/ کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 28 اور 29 اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے نئے سسٹم کی شدت سابقہ دونوں سسٹمز سے کم ہے ، اس لئے بارشوں کی شدت بھی معتدل ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں برس کراچی میں کئی برسوں کے بعد اچھی مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ رحمت شہریوں کے لئے زحمت بنی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔