- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
جرمن جوڑا خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دیوانہ ہوگیا
پشاور: دنیا کی سیر پر نکلا جرمن جوڑا خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دیوانہ ہوگیا ہے۔
دنیا کی سیر پر نکلا جرمن جوڑا خیبر پختونخوا کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی یہاں کے روایتی پکوانوں اور تاریخی مقامات کے گن گانے لگا ہے، ہیوی بائیک پر دنیا کے سفر پر نکلے جرمن جوڑے نے پشاور میں 7 روز قیام کیا اور پشاور کے روایتی پکوانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
پشاور میں دورے کے موقع پر انہوں نے قصہ خوانی بازار، فوڈ اسٹریٹ گھنٹہ گھر، اسلامیہ کالج، مسجد مہابت خان سمیت شہر کے دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی۔ جرمن سیاح حنرک کا کہنا تھا کہ ہم پشاور صرف ایک دن کے لئے آئے تھے لیکن یہاں کی مہمان نوازی اور سیاحتی مقامات اور روایتی پکوانوں نے ہمیں اپنے سحر میں گھیر لیا۔
جرمن خاتون سیاح لوار نے بتایا کہ ہم ہیوی بائیک پر ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور کا سفر کر چکے ہیں لیکن پشاور جیسا شہر کہیں نہیں دیکھا، تاریخی اعتبار سے خیبر پختونخوا کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ لورا نے تخت بھائی کے چپلی کباب کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لذت اور ذائقے میں اس پکوان کا کوئی ثانی نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔