- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
سلیکٹڈ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا، بلاول بھٹو
اسکردو: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ سیلکٹڈ حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی برباد کرکے رکھ دی اور اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھرمیں تنہا کردیا ہے۔
اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنے ایک سالہ دور حکومت میں خارجہ پالیسی اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، آج ایک طرف ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے اور دوسری طرف پاکستان کو سفارتی سطح پر دنیا میں پاکستان کو تنہا کردیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے وعدے کرنے آسان ہیں لیکن وعدے جھوٹ پر مبنی ہوں تو نبھانے مشکل ہوتے ہیں، عمران خان اقتدار ملنے سے پہلے کہتے تھے کہ خود کشی کرلوں گا مگر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا لیکن انہوں نے ایک سال مین اتنا زیادہ قرض لیا کہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا لیکن لوگوں سے روزگار تک چھین لیا، گھر دینےکا وعدہ کیا لیکن تجاوزات کے نام پر لوگوں سےگھر چھین لئے، ڈالرز کی بارش تو دور کی بات آج ڈالر 160 روپے کا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا حکومت میں آیا تو کرپشن ختم کردوں گا اور غیرجانبدارانہ احتساب کروں گا، لیکن یہ کیسا یکطرفہ احتساب ہے کہ 30 ارب کی پشاورمیٹرو 100 ارب کی ہوگئی اور کوئی پوچھنے والا نہیں، مالم جبہ کی کرپشن کی فائل چھپا دی جاتی ہے، دوسری جانب بغیر کسی ثبوت کے پوری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیا، یہ کیسا انصاف ہے کہ اپوزیشن انتقام کا نشانہ ہے اور خواتین کو بھی جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، نیب گردی اوراحتساب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا، عمران خان اور ان کی کابینہ کے لوگ ڈریں ظلم کرنے والوں کو اپنے ظلم کا حساب دینا ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔