خیبرپختون خوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اگست 2019
تیل و گیس کے ذخائر کوہاٹ میں ٹل بلاک سے دریافت ہوئے ہیں، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ ۔ فوٹو:فائل

تیل و گیس کے ذخائر کوہاٹ میں ٹل بلاک سے دریافت ہوئے ہیں، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ ۔ فوٹو:فائل

پشاور: کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔