بارشوں کے سبب تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھرگیا

عامر نوید چوہدری  جمعرات 22 اگست 2019
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے (فوٹو: فائل)

ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے (فوٹو: فائل)

 لاہور: بارشوں کے سبب تربیلا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا، چشمہ ریزر وائر محض دو فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کی صرف 27 فٹ جگہ رہ گئی ۔

ایکسپریس کے مطابق ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز تربیلا ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ریزر وائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ، ریزر وائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور گزشتہ روز قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ریزر وائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزر وائر میں پانی کی موجودہ سطح 1215.85 فٹ، ریزر وائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور گزشتہ روز قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.391 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،
ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ،ریزر وائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور گزشتہ روز قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔