اولمپکس؛ 4 پاکستانیوں کو وائلڈ کارڈ ملے گا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 اگست 2019
پاکستانی کھلاڑی شوٹنگ سمیت کئی اور مقابلوں میں بھی کوالیفائی کرسکیں گے، خالد محمود۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کھلاڑی شوٹنگ سمیت کئی اور مقابلوں میں بھی کوالیفائی کرسکیں گے، خالد محمود۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان کے 4 ایتھلیٹس کو وائلڈ کارڈ کی صورت میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا پروانہ مل گیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود اہم دورے پر جاپان پہنچے، جہاں انھیں بتایا گیا کہ پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو اولمپکس میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری دی جائے گئی جس میں 2 سوئمر اور 2 ایتھلیٹس شامل ہونگے۔

خالد محمود کا خیال ہے کہ پاکستانی کھلاڑی شوٹنگ سمیت کئی اور مقابلوں میں بھی کوالیفائی کرسکیں گے، جاپان میں مقیم شاہ حسین شاہ  کے بھی کوالیفائی کرنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔